ملک بھر میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں گر گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں حیران کن حد تک گر گئی ہیں، کم و بیش 20 اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فونز کی کمپنیوں نے 20 کے لگ بھگ فونز کی قیمتیں 10 ہزار روپے تک کم کردی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، فونز کی قیمتیں ملک کی معاشی صورتحال مثبت ہونے کی پیشگوئی کے ساتھ کم ہوئیں۔

معاشی صورتحال میں بہتری کا مثبت اثر لیتے ہوئے مقامی اور عالمی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے 20 اسمارٹ فون ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک کم کی ہیں۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کی پیڈ والے موبائل فونز کی قیمتیں بھی 500روپے تک کم ہوئیں۔

قیمتیں کم کرنے کے فیصلے میں پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال، معاشی ماہرین کی جانب سے مثبت پیش گوئیوں اور پاکستان میں سیلز کا ہدف پورا کرنے کی دوڑ جیسے عوامل بھی شامل ہیں جس کے پیشِ نظر موبائل فون کمپنیوں کے پروڈکشن لیول میں بھی بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

متعدد موبائل فون کمپنیوں کے ترجمانوں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پاکستان کی فون انڈسٹری میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ تاحال اس ضمن میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں کہ کن موبائل فون ماڈلز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم اس سے عوام کی جانب سے موبائل فونز کی خریداری میں اضافہ متوقع ہے۔

Related Posts