کورونا کی دوسری لہر، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی جاری رہے گی، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Closing the city is not a cure for Corona, Asad Umar opposes a complete lockdown in Karachi

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی دوسری لہر کے دوران عام آدمی پر اضافی دباؤ ڈالے بغیر اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور روزگار کو بچانا کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی کا خاصہ تھا۔حکومت دوسری لہر کے دوران بھی یہی حکمت عملی اپنائے گی تاکہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے بعد مقامی صنعت کی جلد بحالی کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے جس کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مقامی معیشت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے مستقبل کی بہتر حکمت عملی کے ذریعے صنعتی شعبے کے لئے توانائی کی قیمتوں کا اعلان اگلے تین سال کے لئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی اور کاروبار کی لاگت کو کم کرنا ملک میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے حکومتی اصلاحات کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ، 18 مزید شہری جاں بحق

انہوں نے کہا کہ توانائی کی سستی اور مسابقتی قیمتوں سے معیشت کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Posts