کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smart lockdown in parts of Lahore, Multan and Rawalpindi

لاہور: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے پنجاب میں اقدامات سخت ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

لاہور میں نیو مسلم ٹاؤن ، علامہ اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن ، کیولری گراؤنڈ ، ڈی ایچ اے ، عسکری 11 ، انارکلی ، مزنگ ، شادمان اور گلشنِ راوی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ملتان ، نقش آباد ، گلگشت کالونی ، خواجہ آباد جبکہ راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن یونیورسٹی ، لالہ زار اور سیٹیلائٹ ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیا ہے۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں طبی خدمات ، میڈیکل اسٹورز اور کلینک 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ اشیاء خوردونوش کے سامان کے لئے دکانیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔

حکومت پنجاب نے گذشتہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد صوبہ بھر میں 830 مقامات کو سیل کردیا تھا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کل 418 مریض زیر علاج ہیں اور 76 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ویکسین بنانے والی امریکی اور جرمن کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویکسین تیسرے تجرباتی مرحلے میں 90 فیصد موثر ثابت ہوگئی۔ ٹرمپ نے ویکسین کو تیاری کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس نے دُنیا بھر کے 12 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی

کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین بنانے والی امریکی اور جرمن کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بنائی گئی،ویکسین تیسرے تجرباتی مرحلے میں نوے فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

Related Posts