واشنگٹن: امریکا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چھوٹا طیارہ گرنے کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا۔ سان ڈیاگو کے علاقے میں گرنے والے طیارے کا ملبہ رہائشی علاقے میں بکھر گیا۔
یمن میں گورنر کے قافلے پر بم حملہ، کار تباہ ہو گئی،6افراد جاں بحق
روس میں پیراشوٹرز کولے جانے والا طیارہ گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری، 900سے زائد نوجوان گرفتار
اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے نتیجے میں 2 انجنوں پر مشتمل جہاز میں آتشزدگی کے باعث رہائشی علاقے کے متعدد گھر تباہ ہوئے۔
طیارہ گرنے سے لگنے والی آگ کی زد میں متعدد گاڑیاں بھی آئیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک یو پی ایس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ طیارہ گرنے کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب مکانات تباہ ہوئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل برازیل میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بعد گر کر تباہ ہوگیا، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
برازیل میں گزشتہ ماہ اڑان بھرنے والے چھوٹے طیارے کو حادثہ پرواز کے 15 سیکنڈ بعد پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں برازیل کا بزنس ٹائیکون اپنی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت جان کی بازی ہار گیا۔
مزید پڑھیں: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک