کراچی میں جرائم روکنے میں ناکامی پر کون کون سے 6 ایس ایچ اوز معطل؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Six SHOs suspended in Karachi
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکامی پر 6 ایس ایچ اوز کو معطل کیا جاچکا ہے۔

گزشتہ ماہ کے دوران کراچی کے مختلف تھانوں میں تعینات چھ اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو جرائم میں اضافے پر معطل کر دیا گیاجن میں ایس ایچ او شاہراہ فیصل راجہ طارق، ایس ایچ او بلال کالونی شہزادہ سلیم، ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا فراز اور ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن راؤ ناظم شامل ہیں۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن راؤ رفیق کو ڈکیتی کی واردات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن رضوان پٹیل کو بھی ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2024 میں اب تک کراچی کے کم از کم 46 شہری ڈکیتیوں کے خلاف مزاحمت پر قتل ہوچکے ہیں، فروری میں سب سے زیادہ 20 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

ماہ وار اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فروری میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جن میں 20 شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوائیں۔

جنوری میں 13 افراد کو ڈاکوؤں نے قتل کیا تھا جبکہ مارچ میں اب تک 13 کے قریب شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں۔

Related Posts