سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک طالبان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ سہیل فیض کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی ہے۔

گرفتار دہشتگرد ملزمان میں فردوس خان اور انس خان شامل ہیں.ملزمان کے قبضہ سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ,ایک پستول بمعہ راؤنڈ, تین عدد موبائل فون اور چوری شدہ موٹرسائیکل بر آمد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے، ملزم انس نے انکشاف کیا کے پہلے افغانستان میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

ملزم انس کے والد محبوب ٹی ٹی پی پاکستان وزیرستان کے ممبر تھے، ملزم انس نے مزید بتایا کے 2007 سے 2012 تک پل چرنی جیل میں قید تھا۔

برآمد شدہ موٹرسائیکل تھانہ گلشن معمار سے سرقہ ہے، جس کا مقدمہ الزام نمبر 715/2021 بجرم دفعہ 381A ت پ درج ہے۔

مزید پڑھیں: جامشورو میں انڈس ہائی وے پر 2 مسافر کوچزکا تصادم، 2 افراد جاں بحق

ملزمان کیخلاف اسلحہ ایکٹ اور ایکسپلوز ایکٹ تحت کارروائی عمل میں لائی گئی.ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts