سائٹ پولیس کی بر وقت کارروائی، ڈاکو گرفتار، خاتون سے لوٹا گیا سامان برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Site police arrested the dacoit in Ahsanabad

کراچی: سا ئٹ سپر ہائی وے تھانے کے حدود میں پولیس کی بر وقت کارروائی سے خاتون سے لوٹا گیا قیمتی سامان برآمد کرلیا ،ایک ڈاکو کو گرفتارکرلیا گیا۔

احسن آباد پولیس چوکی کے قریب دو ڈاکو نیلوفر جعفر نامی خاتون سے 20 ہزار زیورات و دیگر سامان چھین کے فرار ہوگئے تھے تاہم خاتون نے گشت پر مامورپولیس اہلکاروں کو واقعہ کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور کانسٹیبل مشتاق اور جاوید نے پاکستان کانٹا کے قریب موٹر سائیکل سوار دونوں ڈاکوؤں کو اس وقت گھیر لیا جب وہ تازہ ڈکیتی میں لوٹے گئے سامان کی بندر بانٹ میں سڑک کے کنارے مصروف تھے۔

انتہائی مہارت سے ایک ملزم بنام اسد ولد نصیر کو پکڑ لیا،دوسرا ملزم موقع پا کر فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے بر آمد ہونے والے سامان میں 20 ہزار نقدی طلائی زیورات و چھینا ہوا موبائل زیر استعمال موٹر سائیکل دو عدد پستول برآمد کر کے ملزم اسد ولد نصیر اور فرار ملزم زبیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:سگنلز غائب، بارش کے بعد کراچی میں تاحال موبائل نیٹ ورک مکمل بحال نہ ہوسکا

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی مدد سے جلد فرار ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Posts