مقدمہ درج کرانیوالی بھابھی چچی نکلی، دلہا گرفتار، باراتیوں کی تھانے آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزمان گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں مقدمہ درج کرانیوالی بھابھی چچی نکلی، پولیس نے مدعیہ کی شکایت پر شادی سے قبل دلہا کو گرفتار کر لیا، باراتی تھانے پہنچ کر دہائیاں دینے لگے۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جمشید کوارٹر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا کو گرفتار کر لیا۔ دلہا اسامہ پر مقدمہ اس کی بھابھی نے درج کرایا جو دلہا کے ایک رشتہ دار کے بیان کے مطابق دراصل اس کی چچی ہے۔

آج سے 2 روز قبل مدعیہ نے دلہا پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے مقدمدے کے اندراج کے بعد دلہا کو حراست میں لیا تو باراتی تھانے کے باہر دلہے کی شیروانی لے کر جا پہنچے، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جمع ہوگئی۔

گرفتار دلہا اسامہ کے رشتہ دار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج صبح 6 بجے پولیس نے دلہا اسامہ کو گرفتار کیا، اسامہ نے اپنے چچا اور چچی کے خلاف درخواست دائر کرائی تھی۔ چچی نے خود کو بھابھی ظاہر کرتے ہوئے جعلی مقدمہ درج کرایا۔

دلہا کے رشتہ دار کاکہنا تھا کہ اسامہ کی آج شادی ہونے والی تھی جس کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، تاہم اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ خواتین پر تشدد پاکستان کے قانون کے مطابق ایک سنگین جرم ہے جس پر فوری ضمانت نہیں مل سکتی۔

Related Posts