پاکستانی گلوکار عالمگیر کی وفات کی افواہیں دم توڑ گئیں کیونکہ عالمگیر نے مداحوں کی تسلی اور جھوٹی افواہوں کی تردید کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیوپیغام میں اداکار عالمگیر نے واضح کیا کہ میں زندہ ہوں اور میری موت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ویڈیوپیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار عالمگیر خان نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا کہ میرے بارے میں کچھ لوگوں نے ایسی خبر پھیلا دی جو غلط ہے۔ دنیابھر میں میرے بے شمار مداحوں نے مجھے کالز کیں۔
پیغام میں گلوکارعالمگیر نے کہا کہ جس روز یہ خبر جاری کی گئی، اس وقت سے میرے فین مجھے کالز کر رہے ہیں اور مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں خیریت سے ہوں یانہیں۔
گلوکار عالمگیر نے کہا کہ ماشاءاللہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ میں خیریت سے ہوں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ میرے بارے میں غلط خبر پھیلائی گئی۔