سندھ کا 2100 ارب روپے کا بجٹ تیار، آج پیش کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبے سندھ کا بجٹ 24-2023 کا کل حجم 2100 ارب روپے مقرر کردیا گیا جبکہ بجٹ آج بروز ہفتہ پیش کیا جائے گا۔

صوبہ سندھ کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں آج دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کا کل حجم 2100 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے مقرر کیے گئے۔

سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد بڑھانے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہالینڈ کی ملکہ کی پاکستانی خاتون ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں شاہی تقریب میں شرکت

آئندہ مالی سال 24-2023 کے ترقیاتی بجٹ کا فوکس 2022 کی بارشوں اور سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر رکھا گیا ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں صوبے میں جاری3,311 اسکیموں کے لیے 291.727 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا سندھ حکومت نئے مالی سال 24-2023 کا بجٹ آج بروز ہفتہ پیش کرنے جارہی ہے، مراد علی شاھ نے بجٹ کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کی زیر صدارت 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزراء مشیر معاونین خاص اور افسران شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، جس میں گزشتہ سندھ کابینہ اجلاس کے منٹس کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں نئے مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 24-2023 کی بھی منظوری لی جائے گی۔

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوپہر 3 بجے ہوگا، جس میں مراد علی شاھ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

Related Posts