سندھی قوم پرستوں کا خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی گاڑی پر حملہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی گاڑی پر جامشورو  کے قریب ٹول پلازہ کے مقام پر مبینہ طور پر سندھی قوم پرستوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ اس دوران مشتعل سندھی قوم پرستوں نے اچانک قافلے کے قریب آکر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً حفاظتی حصار مضبوط کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پیچھے دھکیل دیا اور آصفہ بھٹو کو بحفاظت منزل تک پہنچایا۔

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین کی تعداد کم تھی تاہم ان کے ہاتھوں میں جھنڈے اور لاٹھیاں تھیں، اور وہ قوم پرست نعروں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔ حملے کی کوشش کے بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو کلیئر کروا لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھی قوم پرستوں کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ اور کینالز کے منصوبے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے پاکستان کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

Related Posts