سند ھ بڑی تباہی سے بچ گیا‘ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سند ھ بڑی تباہی سے بچ گیا‘ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا
سند ھ بڑی تباہی سے بچ گیا‘ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، تخریب کاری کے لیے چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

دہشت گرد حفیظ بروہی گینگ سے مختلف نوعیت کا تخریب کاری کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون سندھ شکاپور کے قریب پولیس کا سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشتگرد حفیظ بروہی گینگ سے تخریب کاری کا سامان برآمد ہوا ہے۔

کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں بارودی مواد، نٹ بولٹ ملے ہیں،دہشتگرد تخریب کاری کے لیے سامان جمع کررہے تھے،برآمدگی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے دہشتگردی کے سامان کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے بتایا کہ شکاپور اور اطراف کے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔جبکہ خفیہ معلومات سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

پولیس کی اعلیٰ کار کردگی کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے اور سندھ کسی بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔

Related Posts