کورونا کا خطرہ،محکمہ بلدیات سندھ نے پورے صوبے میں اسپرے مہم شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خطرہ،محکمہ بلدیات سندھ نے پورے صوبے میں اسپرے مہم شروع کردی
کورونا کا خطرہ،محکمہ بلدیات سندھ نے پورے صوبے میں اسپرے مہم شروع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے محکمہ بلدیات سندھ نے پورے صوبے میں اسپرے مہم شروع کردی۔ محکمہ بلدیات نے صوبے کے تمام میونسپل کمشنرزاورڈی ایم سیزکو خط لکھ دیا۔

محکمہ بلدیات نے تمام متعلقہ اداروں کو فیومیگیشن مہم کیلئے دو ٹیمیں بنانے کی ہدایات جاری کردیں، ایک ٹیم مچھر مار اور دوسری ٹیم جراثیم کش اسپرے کیلئے آپریشن کرے گی۔

دونوں ٹیمیں ریلوے اسٹیشن، بس اسٹاپ، پبلک مقامات، آفسز، مارکیٹیں، مساجد اورمذہبی مقامات پراسپرے کرینگی۔

حکومت سندھ محکمہ بلدیات نے لیٹر نمبر No.SO-V/LG)9-6/2020جاری کیا ہے جس میں سندھ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی اپنے اپنے علاقوں میں بھرپور مہم اسپری مہم چلائیں۔

وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اسپرے مہم کے ساتھ تمام بس اسٹاپ، پر ماسک اور سینیٹائرز بھی تقسیم کئے جائیں جبکہ تمام مساجد کو قالین ہٹانے کا پابند کیا جائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سنگین صورتحال کے باعث اسپرے اور دیگر ضروری اقدامات انتہائی ضروری ہیں اسی لیے سندھ حکومت شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کر کے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Related Posts