سندھ حکومت پورے پاکستان کی خدمت کر رہی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت پورے پاکستان کی خدمت کر رہی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت پورے پاکستان کی خدمت کر رہی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پورے پاکستان کی خدمت کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فتاح نامی ایک سوشل میڈیا صارف کے پیغام پر ردِ عمل دیا جس نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں جگر ٹرانسپلانٹ کیاجاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ گزشتہ برس مارچ سے لے کر ستمبر تک لاہور میں جگر ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے آپریشنز کی تعداد مجموعی طور پر صفر بنتی ہے جس پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب خاموش نہ رہ سکے۔

ترجمان سندھ حکومت نے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ میں 200 آپریشنز کیے جن میں جگر کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ پورے ملک سے جگر کے مریض جگر ٹرانسپلانٹ کروانے سندھ آتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت جگر ٹرانسپلانٹ کرنے اور طبی سہولیات کے حوالے سے پورے ملک کی خدمت میں مصروف ہے۔ 

Related Posts