سندھ حکومت کا عمر شریف کے لیے ایئرایمبولینس سے متعلق وفاق کے نام خط

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمر شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، امریکاروانگی موخر، 48گھنٹے اہم
عمر شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، امریکاروانگی موخر، 48گھنٹے اہم

کراچی:  سندھ حکومت کے ایماء پر محکمہ صحت سندھ نے عمرشریف کے لیے ایئرایمبولینس سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا ہے۔

لیجنڈ اداکارعمرشریف کے لیے ایئرایمبولینس کے معاملات جلد مکمل کرنے کے لیے محکمہ صحت سندھ نے وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔ 

خط میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، اہلخانہ کے کہنے پر متعلقہ ایئرایمبولینس کے لیے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

وفاقی وزارت خزانہ اس سلسلے میں ایک لاکھ 69 ہزار800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرے، متعلقہ فارن ایکسچینج بجٹ کی رقم محکمہ صحت سندھ وفاقی وزارت خزانہ کو فراہم کرے گی۔

خط میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ ایئرایمولینس کا دفتر پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت نے وفاق سے درخواست کی ہے۔ 

خط میں کہا گیا کہ فضائی حدود اورایوی ایشن کا معاملہ وفاق کے دائرہ کارمیں آتا ہے اس لیے ایئرایمبولنس کیلیے معاملات کوجلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایئرایمبولینس کی آمد سے قبل جناح ٹرمینل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت باقاعدہ طور پر سی اے اے حکام سے پیشگی لی جائے گی۔

واضح رہے کہ  کراچی سے امریکا کے درمیان 18 گھنٹے کی پرواز کے بیرون ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر ری فیولنگ کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔

میڈیکل پرواز کے ہمراہ ان کا بیٹا جواد عمر شریف اور خاندان کا ایک اور فرد بھی روانہ ہوگا۔ عمر شریف کا علاج امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ اردو مستقل وائس چانسلرکے حق میں ملازمین نے بینرز لہرا دیئے

Related Posts