کراچی :سندھ حکومت نے اوگرا کا 245 فیصد گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاق سندھ میں گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لے۔
سب سے زیادہ گیس کی پیداوار صوبہ سندھ کی ہے،پھر سندھ کے عوام کو گیس مہنگی کیوں دی جارہی ہے؟ملک میں گیس مہنگی ہونے سے سندھ میں کرائے اور مہنگائی بڑھ جائے گی.اویس شاہ نے کہا کہ پنجاب کو ہر معاملے پر سبسڈی دی جارہی ہے اور سندھ کو ہر ماہ مہنگائی کاتحفہ دیاجاتاہے۔
مزید پڑھیں:پبلک سیفٹی کمیشن کا قیام شہریوں کے لیے خوش آئند ہے، مرتضیٰ وہاب