کراچی : ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں توسیع، نرمی یا پابندی سے متعلق فیصلہ کل این سی سی اجلاس میں ہوگا، سندھ حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
سندھ حکومت نے صوبے میں شاپنگ مالز اور مارکیٹس کے اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران محدود پیمانے پر ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی تجویز کل اجلاس میں پیش کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کی تجاویز پیش کرینگے۔ صوبائی حکومت نے تفریحی مقامات، پبلک پارکس اور سی ویو کے ساحل کو عوام کیلئے بند رکھنے کی تجویز بھی تیار کی ہے۔
مزید پڑھیں:فردوس شمیم نقوی کاسندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ