سندھ میں 1روز کے دوران 884 افراد کورونا وائرس کا شکار نکلے۔مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے متعدد افراد کو اپناشکار بنایا جبکہ 1 روز کے دوران 884 افراد ٹیسٹ کے بعد وائرس کا شکار نکلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 100ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 885 افراد کا نتیجہ مثبت نکلا جنہیں قرنطینہ کردیا گیا۔

ترجمانِ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اعدادوشمار ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کی شرح تیز ہو رہی ہے جس پر ایک بار پھر عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا اہتمام کریں۔