کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پہلے مرحلے میں کراچی کے 7روٹس پر بسیں چلائے گا۔
منگل کوجاری بیان میں اویس قادر شاہ نے کہاکہ ترکی کی کمپنی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پر کام کرے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹرا سٹی بس منصوبے کے لئے فنڈز مل گئے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ 250ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لئے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں جو آئندہ 4 ماہ میں پہنچ جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ چار بس ڈپو بس آپریشنز چلانے کے لئے دیئے جائیں گے، دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر بھی پیشرفت ہورہی ہے، ایدھی، اورنج لائن اور ریڈ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے میں سندھ حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، خرم شیر زمان
کراچی آنیوالی عالمی معیار کی گرین لائن بسیں راولپنڈی، پشاور اور لاہورکی بسوں سے جدید