کراچی: سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر (منگل) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی حکومت کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
سندھ حکومت نے 27 دسمبر 2022 (منگل) کو تمام دفاتر، خود مختار، نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنوں اور مقامی کونسلوں کے لیے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر صوبہ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔
مزید یہ کہ صوبے بھر میں کرسمس کے بعد والے دن کے موقع پر 26 دسمبر کو (صرف مسیحیوں کے لیے)بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب نے طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی لگا دی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا اہتمام کرے گی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔