محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah presides over a meeting to review development portfolio of health department at CM House.

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز میں بچوں کا یونٹ ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں گیسٹرو اور نیورو سائیکٹری قائم کیا جارہا ہے، محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت آج محکمہ صحت کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پارلیامانی سیکریٹری صحت، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صحت،ممبر پی اینڈ ڈی شریک ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی 192 اسکیموں کی کل مالیت 93273اعشاریہ567 ملین روپے ہے، حکومت نے ابتک 32886اعشاریہ737 جاری کیے ہیں اور تھرو فارورڈ 60386اعشاریہ830 ملین روپے ہیں۔

اس سال 192 اسکیموں کیلئے 23500 ملین روپے مختص کیے ہیں اور 4566اعشاریہ766 ملین روپے جاری کیے ہیں، محکمہ صحت نے کل جاری رقم کا 36 فیصد یعنی 1648اعشاریہ845 ملین روپے خرچ کیاہے، 192 اسکیموں میں سے 141 اسکیمیں جاری اور 51 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔

25 بستروں کا ٹراما سینٹر لیاری جنرل اسپتال میں 797اعشاریہ13 ملین روپے سے قائم کیا جارہا ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری ٹراما سینٹر کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا اسکولوں کیلئے فرنیچر کی خریداری میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این ائی سی وی ڈی) میں بچوں کا یونٹ 2757اعشاریہ4 ملین روپے سے قائم کیا جا رہا ہے، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں 192اعشاریہ788 ملین روپے سے گیسٹرو اور نیورو سائیکٹری قائم کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ہدایت دی کہ وہ اسکیموں کا دورہ کروانے اور محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Related Posts