ایڈمنسٹریٹر کراچی سندھ کابینہ تعینات کرے گی، کسی کا مشورہ نہیں لیں گے۔وزیرِ اعلیٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM sindh Decision to remodel Mahmoodabad Nullah

خیر پور: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ سندھ کابینہ میں بیٹھ کے کرنا ہے جس کیلئے کسی اور سے مشورہ نہیں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ گزشتہ شب خیر پور پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

اظہارِ تعزیت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی کابینہ ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی جس کیلئے ہمیں کسی غیر متعلقہ شخص کا مشورہ نہیں چاہئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم کراچی کیلئے ایک ایسا ایڈمنسٹریٹر لانا چاہتے ہیں جو عوام کے مسائل حل کرے۔ شہرِ قائد کے باسیوں کو ایک بہتر ایڈمنسٹریٹر دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہو گئی جس کے بعد میئر کراچی وسیم اختر کی میئرشپ کا بھی اختتام ہوا تاہم ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی و وفاقی حکومت کی 5 سالہ مدت کے مقابلے میں بلدیاتی نظام کی مدت 4 سال ہوتی ہے جس کےگزشتہ روز  اختتام کے باوجود ایڈمنسٹریٹر کراچی کے منصب پر کسی کو فائز نہ کیا جاسکا۔

مزید پڑھیں: ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی نہ ہوسکی، بلدیاتی نظام کی مدت ختم

Related Posts