سندھ ایچ آئی وی ایڈز کا مرکز بن گیا، مرض سے متاثرہ 324 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 324 بچے چار سال میں جاں بحق ہوئے ہیں، ایک سال کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 164 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ جاں بحق بچوں میں لڑکوں کی تعداد 207 ہے، چارسال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد 117 ہے۔
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ، 129 نئے کیسز رپورٹ
سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2 ہزار 865 ہوچکی ہے، گزشتہ دوماہ کے دوران ایچ آئی وی سے مزید 17 بچے متاثر ہوئے ہیں۔
بچوں کے متعدی امراض کی ماہر ڈاکٹر فاطمہ میرکا کہنا ہےکہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے مرنےکی بڑی وجہ ٹی بی تھی، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں خون کی کمی اور ویکسینیشن نہ ہوناعام ہے، ایچ آئی وی سےمتاثرہ بچوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی بھی عام ہے۔