کراچی: سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بالترتیب 8 مئی اور 22 مئی 2023 سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پیر کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اکبر لغاری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری کالجز احمد بخش ناریجو، بورڈز کے چیئرمین اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے رہنما طارق شاہ نے بھی شرکت کی۔
اکبر لغاری کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس کی منظوری کے ساتھ امتحان کے پیٹرن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ بھر کے گھریلو صارفین کو صرف 8 گھنٹے کیلئے گیس ملے گی، اعلامیہ جاری
امتحانی پیٹرن میں نئی تبدیلیوں کے مطابق، 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر جوابات اور 40 فیصد تفصیلی جوابات ہوں گے۔