30 سے زائد عمر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت نے ویکسی نیشن کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Vaccination for people over 30 begins today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک میں 30 سے 39 سال کے لوگوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وسربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ 30 سے ​​39 سال کے شہریوں کے لئے کورونا وائرس ویکسین کی رجسٹریشن اتوار 16 مئی سے شروع ہوگی۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت تمام زمرہ جات کی ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کررہی ہے اور 16 مئی کے بعد تمام لوگوں کیلئے ویکسین دستیاب ہوگی جبکہ 16 مئی سے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا جائیگا۔

واضح رہے کہ ملک میں سرکاری و نجی سطح پر ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جبکہ پاکستان میں سخت پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے بعد 16 مارچ کے بعد پہلی بار 3 ہزار سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی جعلی رپورٹس، تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 2869 کیسزرپورٹ ہوئے اور 104 اموات کی اطلاع ملی،نئے کیسز کے اندراج کے بعد مجموعی کیسز 867438 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 19ہزار210 ہوگئی ہے۔

تقریباً دو مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں کورونا وائرس کے 3ہزارسے کم کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ 16 مارچ کو تیسری لہر کے دوران وباء کے 2ہزار351 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عیدالفطر سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں، ہدایات کے مطابق عید کی نماز کے لیے مسجد آنے والے نمازی کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرنا ہوگا اور نماز کے بعد ہجوم لگانے سے گریز کیا جائے گا۔

Related Posts