فلسطین کا جوابی وار، راکٹوں کی برسات، اسرائیل میں تباہی مچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یروشلم: اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ، تل ابیب پر130 راکٹ فائر، لُد شہر میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔

پیر سے شروع ہونے والے حملوں اور پرتشدد کارروائیوں میں اب تک دس بچوں سمیت 28 فلسطینی، دو اسرائیلی شہریوں سمیت 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تنازعہ میں شدت کے بعد اسرائیل نے مرکزی شہر لد میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہےجبکہ اس سے قبل لد میں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور جھڑپوں میں کم از کم 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

فلسطینیوں نے اسرائیل کی طرف سیکڑوں راکٹ فائر کیے جبکہ اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودیوں کی عبادت گاہوں اور متعدد کاروباروں کو نذر آتش کر دیا گیا جبکہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہودیوں کی جانب سے ایک کار پر پتھراؤ کی اطلاعات بھی ہیں جسے ایک عرب باشندہ چلا رہا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے یروشلم اور دیگر علاقوں پر راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حماس کی جانب سے پیر کی شب سے اب تک اسرائیلی علاقوں پر 400 سے زیادہ راکٹ پھینکے گئے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے غزہ میں 150 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Related Posts