ننکانہ صاحب: بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں نے کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ دربار صاحب تک رسائی آسان بنانے اورپرتپاک استقبال پرحکومت پاکستان کی تعریف اورشکریہ ادا کیا ہے۔
سکھ مذہب کے بانی کے یوم پیدائش کی دس روزہ تقریبات کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں مہمانوں کے محفوظ اور خوشگوار قیام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اہلکار یاتریوں کا استقبال کر رہے ہیں اور انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کرتار پور راہداری کھولنے کی اجازت