دلچسپ اور غیر معمولی کہانی، فلم سکندر کا مقدر کا جائزہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sikandar Ka Muqaddar review: A movie that will leave audiences astonished

نیٹ فلکس نے جمعہ کے روز سکندر کا مقدر ریلیز کی، جس میں جمی شیرگل اور تمنا بھاٹیا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، فلم کی پرجوش کہانی نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

فلمی نقاد دکشا شرما کے مطابق کہانی ہیرے کی چوری کے گرد گھومتی ہے۔ بھارتی پولیس کو اطلاع ملتی ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے ہیرے چند منٹوں میں چوری ہونے والے ہیں تاہم تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوتا ہے کہ یہ چوری محض ایک بہانہ تھی اور اصل میں کوئی اور گروہ ان جعلی ڈاکوؤں کی آڑ میں ہیرے لے اُڑا۔

فلم کی سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان یا اکشے کمار جیسے بڑے نام شامل نہیں ہیں، جو اکثر بولی وڈ کی فلموں جیسے اسپیشل 26 اور ڈان 2 میں دیکھے جاتے ہیں۔ یہی عنصر دیکھنے والوں کو آخری لمحے تک مجرم کے بارے میں قیاس آرائی پر مجبور رکھتا ہے۔

دسمبر 2024 میں نیٹ فلکس پر کیا کیا دیکھنے کو ملے گا؟

ناقدین نے فلم میں غیر متوقع موڑ اور کہانی کے تجسس کی تعریف کی ہے اور اسے 2013 کی مشہور فلم اسپیشل 26 سے موازنہ کیا ہے۔ اسپیشل 26 میں اکشے کمار نے بھارتی انٹیلی جنس کو چکما دیا تھا جبکہ منوج باجپائی اور انوپم کھیر نے یادگار کردار ادا کیے تھے۔

دکشا شرما نے سکندر کا مقدر کو دیکھنے کے لائق قرار دیتے ہوئے اسے کرائم تھرلر کی صنف میں ایک شاہکار کہا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کو صبر کے ساتھ دیکھنا ضروری ہے تاکہ اس کی پیچیدہ اور زبردست کہانی کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔ یہ فلم ایک منفرد سنیما تجربہ پیش کرتی ہے۔

نمبر ون پورن اسٹار لانا روڈز ایک سین کے کتنی پیسے لیتی ہیں؟ویڈیو

سکندر کا مقدر” اپنی دلچسپ کہانی اور غیر متوقع انجام کے باعث شائقین کے لیے ایک یادگار فلم ثابت ہو رہی ہے۔

Related Posts