عالمی شپنگ لائنز کے لیے سائن آن آف طریقہ کار ختم کردیا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی شپنگ لائنز کے لیے سائن آن آف طریقہ کار ختم کردیا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی
عالمی شپنگ لائنز کے لیے سائن آن آف طریقہ کار ختم کردیا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی

وفاقی وزیر برائے  بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عالمی شپنگ لائنز جوائن کرنے کے لیے سائن آن اور آف کا پراسس مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ سی فیئررز کے لیے سائن آن اور سائن آف کا طریقہ کار وزارتِ بحری امورکی درخواست پر ختم کیا گیا۔

وزیر بحری امور علی زیدی نے بتایا کہ اس حوالے سے وزارتِ داخلہ نے ایف آئی اے کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ سمندری مسافروں (سی فیئررز) کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے پیش گوئی کی کہ شہرِ قائد میں  آٹے کا بحران شروع ہونے والا ہے جبکہ اس کی وجہ سندھ حکومت کی بد انتظامی ہے۔

 ٹوئٹر پر 12 روز قبل  اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ جس طرح سندھ حکومت آٹے کے معاملات پر بدانتظامی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مجھے کراچی میں اگلے ہفتے آٹے کا بحران آتا نظر آرہا ہے۔

 علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کی غلط پالیسیاں، بدعنوانیاں اور فلور ملز من مانیوں پر قابو نہ پانا کراچی میں ممکنہ آٹے کے بحران کی وجہ بن سکتا ہے۔

  مزید پڑھیں: کراچی میں  آٹے کا بحران شروع ہوجائے گا۔ علی زیدی 

Related Posts