قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھادیا
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھادیا

اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھادیا۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ٹی ایل پی سے معاہدے اور ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بحث ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے اپنی جماعت کامعاملہ اٹھادیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ٹی ایل پی بحال ہوسکتی ہے تو ایم کیو ایم کا کیا قصور ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پولیس والوں کو شہید کرنے سے تالی بجانے کی دہشتگردی بڑی نہیں۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی اپنی پارٹی کے دفتر کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر انہیں اجازت نہیں ملی۔

خالد مقبول صدیقی سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ خالد مقبول نے جواب دیا، یہ تو وزیر اعظم سے ہی پوچھنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے تحریک طالبان سے حکومتی مذاکرات پر اعتراضات اُٹھا دیئے

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک پر عائد کی گئی پابندی اُٹھالی گئی ہے، اس کے بعد مختلف کالعدم تنظیموں کی جانب سے انہیں ریلیف دینے کے لئے مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Related Posts