رمضان کا بھی احترام نہ کیا، سحری کی دعوت میں شوبز ستاروں کی گلے ملنے کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Showbiz Stars Under Fire for Close Interactions at Ramadan Sehri Event
ONLINE

رمضان المبارک میں منعقدہ سحری کی خصوصی تقریب میں پاکستانی شوبز ستاروں کی قربت اور ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی برکات، قربِ الٰہی اور عبادات کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ جیسے جیسے یہ بابرکت مہینہ اپنے اختتام کی طرف بڑھتا ہے، سحر اور افطار کی محافل کا انعقاد عام ہو جاتا ہے۔

اس سال ہم ٹی وی اور گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے اداکاروں کے لیے خصوصی سحری اور افطار تقریبات منعقد کی گئیں، جہاں کئی نامور شخصیات شریک ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مختلف مشہور اداکار اور اداکارائیں ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان ویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔

اداکارہ سحر خان کی جانب سے ساتھی اداکار شجاع اسد کو گلے لگانے، نعمان مسعود اور اقرا عزیز کی بغل گیری اور دیگر فنکاروں کی باہمی قربت کو کئی صارفین نے رمضان کے تقدس کے خلاف قرار دیا۔

 

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان لمحات کو غیر ضروری اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا:”یہ لوگ رمضان جیسے بابرکت مہینے کا احترام کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔”جبکہ ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا:”نامحرموں کے ساتھ اتنی قربت؟ ہم تو اپنے سگے بھائیوں سے بھی اس طرح نہیں گلے ملتے!”

کئی صارفین نے اس تقریب کو شوبز انڈسٹری میں نئے رجحانات کے فروغ سے تعبیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ اب گلے ملنا اور قربت دکھانا ایک فیشن بن چکا ہے۔

ایک اور تنقید کچھ یوں سامنے آئی:”یہ کون سے اسلام کی پیروی کر رہے ہیں؟ اصل اسلامی اقدار کو بھلا دیا گیا ہے!”

یہ پہلا موقع نہیں کہ رمضان ٹرانسمیشنز اور شوبز تقریبات پر اس طرح کی بحث سامنے آئی ہو۔ کچھ صارفین نے اسے ذاتی آزادی قرار دیا جبکہ اکثریت نے اس عمل کو غیر اخلاقی اور غیر ضروری قرار دیا۔

یہ تنازعہ اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ کیا شوبز ستارے سوشل میڈیا صارفین کی توقعات کے مطابق اپنے طرزِ عمل کو تبدیل کریں گے یا ایسے مناظر مستقبل میں بھی نظر آتے رہیں گے؟

Related Posts