عمران خان کی گرفتاری پر شوبز ستارے دلگرفتہ، شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

  سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے شدید مذمت کی ہے اور اسے ظلم قرار دیا ہے۔ 

پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ (گرفتاری) نہایت بیہودہ عمل ہے اور میں عمران خان کے ساتھ  ہوں۔

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے اسے جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب باضابطہ طور پر ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران میں حجاب نہ پہننے پر دو اداکاراؤں پر فرد جرم عائد

خدیجہ شاہ نے لکھا کہ جس وقت انہوں نے عمران خان کو گرفتار کیا وہ بے ہوش تھے، انہوں نے عمران کے سر پر کوئی شے ماری اور اس پر مرچی کا اسپرے کیا ہے۔

اداکارہ فریحہ الطاف نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، میں امید کرتی ہوں کہ وہ محفوظ رہیں گے اور میں ان کی محفوظ واپسی کیلئے دعاگو ہوں۔

عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک سابق وزیر اعظم کو مجرموں کی طرح گھسیٹتے ہوئے دیکھنا شرمناک اور حیرت انگیز ہے، ہماری تاریخ نے ایسے مناظر نہیں دیکھے۔

Related Posts