اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت، پاکستانی ستاروں کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت، معروف ستاروں کی شدید مذمت
اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت، معروف ستاروں کی شدید مذمت

پاکستان کی مشہورومعروف شخصیات اور شوبز کے ستاروں نے اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت اور مسجدِ اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ اسرائیل کسی عبادت گاہ میں موجود شہریوں اور عبادت گزاروں پر کیسے حملہ کرسکتا ہے؟

عاصم اظہر نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے ظلم و ستم پر ایک بار پھر عالمی برادری خاموش رہے گی۔ مجھے ذاتی طور پر اسرائیل کے فلسطینی عوام پر حملے کا بے حد افسوس ہوا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ادھر مسجدِ اقصیٰ کی دیواریں اور فرش فلسطینیوں کے خون سے اور ادھر میری آنکھیں بے بسی کے آنسوؤں سے سرخ ہیں۔

کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ عالمی ضمیر بے حسی کی چادر میں لپٹا سو رہا ہے۔ شاید مسلمانوں کا لہو اس قدر بے توقیر ہے کہ اس پر نہ کوئی آواز اٹھے گی اور نہ کوئی مہم چلے گی۔ ہم قبلۂ اول کی تقدیس کا قرض اتارنے سے قاصر ہیں۔ 

معروف گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم پر کانوں سے محروم عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ عالمی برادری خاموشی سے یہ ظلم و ستم کس طرح دیکھ سکتی ہے جبکہ یہ دہشت گردی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے مسلمانوں کے قبلۂ اوّل مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کردیا جس کے دوران درجنوں مظلوم فلسطینی زخمی ہو گئے۔

آج سے 2 روز قبل اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں پر ربر کی گولیاں اور گرینیڈ پھینکے جس سے فلسطین میں جاری خانہ جنگی اور کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی پولیس کا مسجدِ اقصیٰ پر حملہ، درجنوں مظلوم فلسطینی زخمی

 

Related Posts