پاکستان کے لیے اہم واقعات سے بھرپور سال 2019ء کا ایک مختصر جائزہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے لیے اہم واقعات سے بھرپور سال 2019ء کا ایک مختصر جائزہ
پاکستان کے لیے اہم واقعات سے بھرپور سال 2019ء کا ایک مختصر جائزہ

سن 2019ء پاکستان کے لئے انتہائی اہم سال رہا جس کے دوران  پاکستان نے بہت سی مشکلات دیکھیں اور ان کا مقابلہ بھی کیا، اس کے علاوہ اہم واقعات میں اچھے واقعات کا بھی اضافہ ہوا۔ 

Image result for Sahiwal incident

2019 کے آغاز میں ہی ایک دردناک واقعہ دیکھنے میں آیا، پنجاب کے شہر ساہیوال میں پولیس (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کیے گئے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس واقعے میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Image result for Abhi Nandan

اس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی سرحدوں کی خلاف ورزی پر انڈیا کا طیارہ مار گرایا ،جس کے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستانی فوج نے کشمیر کے علاقے سے حراست میں لے لیا تاہم حکومت نے خیر سگالی جذبات کے تحت اسے بھارت واپس بھیجا۔

Image result for Asad Umar

اسی طرح سینئر و مرکزی پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹوئٹ کے ذریعے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ، ان کا استعفیٰ منظور کرکے حفیظ شیخ کومشیر خزانہ تعینات کیا گیا جو اب بھی اس عہدے پر کام کررہے ہیں۔

Image result for Asia Bibi

مئی میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی سپریم کورٹ کی طرف سے توہینِ رسالت مقدمے میں  اپنی بریت کے بعد کینیڈا روانہ ہو ئی۔

Image result for Kulbhushan Yadav Case in ICJ

جولائی میں عالمی عدالتِ انصاف  میں جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو شکست ہوئی، بین الاقوامی ججز کے پینل نے پاکستان کے مؤقف کو درست قرار دے دیا۔

Image result for Kashmir in Curfew

اگست میں بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی تھی، اس کے بعدسے  آج تک کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو نافد ہے ۔

Image result for Korangi Nadi flood

بات کرتے ہیں کراچی کی ، جہاں اگست میں بارشوں کے دوران 15 سے زائدافراد جاں بحق ہوئے ، ان بارشوں کے نتیجے میں کورنگی ندی میں نچلی سطح کا سیلاب آیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Image result for Ghotki contempt case

ستمبر میں گھوٹکی میں نویں جماعت کے طالبعلم کا دعویٰ تھا کہ نوتن مل  نامی استاد کمرۂ جماعت میں سبق پڑھاتے ہوئے مبینہ طور پر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے جس سے باعث شہر میں فسادات پھو ٹ پڑے تاہم پولیس نے ہندو استاد کو گرفتار کر کے توہینِ رسالت کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Image result for British Royal couple

دوسری جانب برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی آمد سے پاکستانیوں کے چہرے کھل اٹھے، انہوں نے پاکستان کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔برطانوی شاہی جوڑے نے مختلف مواقع پر اپنے بیانات سے عوام کے دل جیت لیے۔

Image result for Hareem Shah in Foreign Office

2019 میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بھی خوب توجہ حاصل کی وہ دفتر خارجہ پہنچی اور ا ن کی ویڈیو سے ایک تنازعہ نے جنم لیااور ابھی تک ان کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

Image result for rahim yar khan train accident

اسی طرح رحیم یار خان میں ٹرین حادثے میں 70سے زائد افراد کی ہلاکت نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا وہیں اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے حکومت کو مشکلات میں بھی ڈالا۔

Image result for kartarpur corridor

نومبر میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے بعد بھارت سے اب سکھوں کی آزادانہ گوردوارہ دربار صاحب آمد جاری ہے۔

Image result for jheel saif ul malook

اسی طرح نومبر میں ایک اور اچھی خبر سامنے آئی، امریکی میگزین سی این ٹریولر نے پاکستان کو سال 2020 میں سیاحت کے حوالے سے نمبر ون مقام قرار دے دیا جس پر صدرِ مملکت، وزیر اعظم عمران خان اور دیگر کی جانب سے ستائشی بیانات سامنے آئے۔ 

سال 2019 میں عدلیہ کی جانب سے بھی انتہائی اہم فیصلے دیکھنے میں آئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو طبی بنیادوں پر  علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی اجازت دے دی گئی۔ 

Image result for pervez musharraf

دوسری جانب سابق صدرپرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے 3 ججز پر مشتمل بینچ نے سزائے موت کا حکم سنایا، جس پر آئی ایس پی آر سمیت قومی رہنماؤں کا سخت ردِ عمل آیا۔ 

Image result for general qamar javed bajwa

 اس سے قبل موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بھی تناؤ دیکھنے میں آیا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو آرمی چیف  توسیع کیلئے 6  ماہ کی مہلت دیکر معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹادیا گیا ۔

Image result for pic attack

لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نامی ہسپتال پر وکلا ء کے حملے نے پاکستان کی تاریخ کے پنوں پرسیاسی پھیری۔وکلاء حملے کے دوران ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چند مریض بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

Image result for students protest in pakistan

2019 میں طلباء بھی اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آئے، انہوں نے درجنوں شہروں میں یکجہتی مارچ کیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف باہر نکلے ہیں۔

دیکھنا یہ ہے کہ  مستقبل قریب میں نیا سال 2020 ء پاکستان کے لئے کیسا ثابت ہوگا، کیا مشکلات کا  یہ سفر جاری رہے گا یا پھر خوشیوں کے باب کھلیں گے ؟

Related Posts