لاہور کی معروف ٹمبر مارکیٹ میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
لاہور کی معروف ٹمبر مارکیٹ میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
لاہور کی معروف ٹمبر مارکیٹ میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

داتا کی نگری لاہور کی معروف ٹمبر مارکیٹ میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے  جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹمبر مارکیٹ میں آج صبح لگنے والی آگ کو بجھانے اور ممکنہ طور پر فیکٹری میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے آگ بجھانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے پر کام شروع کردیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور میں واقع الیکٹرانکس مارکیٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کو آگ میں شدت کے باعث پریشانی کا سامنا رہا جبکہ متعدد افراد عمارت میں محصور ہو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 18 اکتوبر کے روز صبح 6 بجے لاہور کے علاقے گلبرگ میں مین بلیوارڈ روڈ پر الیکٹرانکس پلازہ میں آگ لگی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہونے لگی۔ پلازہ کا بڑا حصہ اس آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

مزید پڑھیں: الیکٹرانکس مارکیٹ میں آتشزدگی، متعدد افراد پھنس گئے