شعیب ملک اور محمدرضوان فٹ ہوگئے، آج کے میچ کیلئے دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک اور محمدرضوان فٹ ہوگئے، آج کے میچ کیلئے دستیاب
شعیب ملک اور محمدرضوان فٹ ہوگئے، آج کے میچ کیلئے دستیاب

دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آج کے سیمی فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان کو فٹ قرار دے دیا گیا جو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔برائن لارا کی پیشگوئی

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی جیت پر خوشی ہوگی۔شنیرا اکرم

حال ہی میں شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد ان کی جگہ دوسرے کھلاڑیوں کو دینے پر غور کیا جارہا تھا، تاہم میڈیکل پینل نے قومی ٹیم کی مشکل آسان کردی۔

میڈیکل پینل نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات ختم ہوگئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان ویسٹ انڈین ٹیم برائن لارا نے پیشگوئی کی کہ پاکستان آج ہونے والے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بیٹسمین برائن لارا نے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ اور بالنگ میں ایسی صلاحیت رکھتے ہیں کہ فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔

 

Related Posts