شعیب ملک اینڈ فیملی کی طرف سے حسن علی و بیگم کی پُر تکلّف دعوت

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شعیب ملک اینڈ فیملی کی طرف سے حسن علی و بیگم کی پر تکلّف دعوت
شعیب ملک اینڈ فیملی کی طرف سے حسن علی و بیگم کی پر تکلّف دعوت

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اہلیہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز فاسٹ باؤلر حسن علی اور ان کی بیگم کے اعزاز میں پُر تکلّف عشائیے کا اہتمام کیا۔

حسن علی اور ان کی بیگم سامعیہ آرزو کے لیے ساتھی کھلاڑیوں نے دعوتیں دینا شروع کردی ہیں جبکہ نو بیاہتا جوڑے نے سب سے پہلے شعیب ملک کی دعوت قبول کی جس میں طرفین کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کا اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ

تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے بیگمات کے ساتھ مل کر فوٹو بھی کھنچوائے اور آپس میں خوب گپ شپ کی۔ تقریب کا حصہ بننے والے دوست احباب نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہلا گلا کیا۔ 

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نےنکاح کے بعد خوشی سے اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص شروع کردیا  تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

کرکٹر حسن علی سامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے جس کے بعد نکاح کی تقریب کے دوران ریکارڈ کی جانے والی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر اب تک گردش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نکاح کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کے رقص نے مداحوں کے دل جیت لیے