شکارپور میں پولیس چوکی پر حملہ، ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے ضلع شکارپورمیں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا اور ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانپور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔ تھانے کے ایس ایچ او محبوب بروہی اور ہیڈ محرر سمیت تمام 5اہلکاروں کو اغوا کر لیا اور کچے کی جانب روانہ ہوگئے۔

کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کے حملے اور اغوا کے جواب میں سندھ پولیس حرکت میں آگئی۔ ایس ایس پی شکارپورخالد مصطفیٰ کورائی بھاری پولیس نفری کے ساتھ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کچے میں جاپہنچے۔ آپریشن کیلئے رینجرز سے بھی کمک طلب کر لی گئی۔

سکیورٹی فورسز نے پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلئے کچے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ اغوا کاروں نے پولیس اہلکاروں کو جس مقام پر رکھا ہے، اس کے اطراف کے داخلی و خارجی راستے سیل کردئیے گئے۔

آپریشن کی قیادت کرنے والے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کو جلد بازیاب کروائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 30روز کے دوران تیسری بار پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا۔ کچے کے ڈاکوؤں نے شہریوں کے بعد پولیس کو بھی اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

کچے کے ڈاکو زیادہ تر پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے میں اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں  کے پاس افغانستان میں امریکا کے استعمال کردہ جدید ترین ہتھیار موجود ہیں۔ 

 

Related Posts