کراچی کے ساحل مبارک ویلیج پر غیر ملکی کوئلہ بردار بحری جہاز پھنس گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے ساحل مبارک ویلیج پر غیر ملکی کوئلہ بردار بحری جہاز پھنس گیا
کراچی کے ساحل مبارک ویلیج پر غیر ملکی کوئلہ بردار بحری جہاز پھنس گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے ساحل مبارک ویلیج پر  ایک غیر ملکی کوئلہ بردار بحری جہاز ساحل پر پھنس گیا  ہے جس سے  علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 

متعلقہ اداروں کی کوئی قدامات کرنے میں عدم دلچسپی کے باعث  جہاز کے ساحلی چٹانوں سے ٹکرانے سے کوئی سنگین صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔

مبارک ولیج کے ساحل پر ایک بار پھر آلودگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔کوئلہ بردار سمندری جہازصبح سویرے  ساحل سے ٹکرایا۔ جہاز کو آج  تیز لہروں نے ساحل کی جانب دھکیل دیا۔

مقامی ماہی گیروں نے بتایا کہ جہاز مبارک ولیج کے ساحل کے چٹانی علاقوں میں پھنس گیا ہے اور طوفانی لہروں کے باعث جہاز کا نکالنا ممکن نظر نہیں آرہا۔

ذرائع کے مطابق کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم ایک چینی پاور کمپنی سے ہے۔ مبارک ولیج کے کونسلر سرفراز ہارون نے جہاز سے آلودگی پھیلنے کے خدشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل  اکتوبر 2018 ء میں مبارک ولیج کے سمندر میں تیل بہنے کے باعث ساحل بری طرح آلودہ ہوگیا تھا۔  مبارک ولیج کے ساحل پر تیل آنے کے ذمہ داروں کا تاحال پتا نہیں لگایا گیا۔

سرفراز ہارو ن کے مطابق ساحل پر تیل کے باعث شدید آلودگی سے مچھلیوں سمیت دیگر آبی حیات کو نقصان پہنچا تھا۔ تیل کی وجہ سے ماہی گیروں کا روزگار بھی متاثر ہوا تھا۔

تیل سے ماہی گیروں کے نقصانات کا تاحال حکومتی داروں نے ازالہ نہیں کیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق بحری جہاز کو نکلنے میں مدد کے لیے حبکو کمپنی کے ایک جہاز نے وہاں پہنچ کر کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Related Posts