کراچی: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگر الیکشن 90روز سے آگے گئے تو ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی، ہمیں عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ایک رائے ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کردیا۔
عمران خان نے بغاوت کرائی، تحریکِ انصاف پر پابندی لگ جائے گی۔پرویز خٹک
سابق وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کیا کہ الیکشن 90روز سے آگے جانے پر بحرانی کیفیت پیدا ہوگی۔ الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں۔ حلقہ بندیوں کی بنیاد پر تاخیر نہیں کی جاسکتی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے 90 روز میں انتخابات کرانے کے مطالبے پر ن لیگ کا ساتھ دیا تھا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی پی پی کا وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کیلئے جائے گا۔ ملک کی معاشی صورتحال سنگین ہے۔
پی پی پی کے دیگر رہنما بھی اس موقعے پر شیری رحمان کے ہمراہ تھے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تو مطلب یہ نکلتا ہے کہ عام انتخابات بھی بر وقت منعقد کیے جاسکتے ہیں۔