فحش فلموں کی برآمدگی کا معاملہ، شلپا شیٹھی نے شوہر کے جرم پر وضاحت پیش کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فحش فلموں کی برآمدگی کا معاملہ، شلپا شیٹھی نے شوہر کے جرم پر وضاحت پیش کردی
فحش فلموں کی برآمدگی کا معاملہ، شلپا شیٹھی نے شوہر کے جرم پر وضاحت پیش کردی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے فحش فلموں کی برآمدگی کے بعد اپنے شوہر کے جرم پر وضاحت پیش کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ شلپا شیٹھی نے کرائم برانچ کو بتایا کہ میرے شوہر ایروٹیکا فلمز کا کام کرتے ہیں، پورن فلمز کا نہیں۔

پیغام میں اداکار کمال راشد خان نے بتایا کہ شلپا شیٹھی کے بیان کے مطابق ان کی ویڈیوز دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے مقابلے میں کم فحش ہوتی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ شلپا شیٹھی اس معاملے سے لاتعلق نہیں تھیں۔

بھارتی اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ شلپا شیٹھی کا بیان یہ بات بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ راج کندرا کے کاروبار سے مکمل طور پر آگاہ تھیں جبکہ اس سے قبل ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پولیس نے راج کندرا کے گھر سے سرور سمیت 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرلیں، راج کندرا کیس میں شلپا شیٹھی کا کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک سرور اور 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ فحش فلمیں راج کندرا کے اسسٹنٹ امیش کمار نے شوٹ کیں، سرور کو فرانزک کے عمل سے گزار کر معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا اس سرور سے فحش ویڈیوز اپلوڈ کر کے کن کن لوگوں کو بھیجی گئیں۔

مزید پڑھیں: راج کندرا کے گھر سے 70 فحش فلمیں برآمد، شلپاشیٹھی کیس سے لاتعلق

Related Posts