راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا ایجنڈا عوام کو اداروں سے لڑانے کی سازش ہے۔ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ نکال رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کاغصہ عوام پرنکلوارہی ہیں اس میں زیادہ تر پولیس والے فعال ہیں۔
علی زیدی اور فردوس شمیم نقوی اندرون سندھ جیلوں میں منتقل
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وہ پولیس والے زیادہ ایکٹیوہیں جو نوازشریف کے ایم این اے یا ایم پی اے کےکوٹےسے بھرتی ہوئے اورآج پولیس میں سینئرافسر بن چکے ہیں۔
عدالت ضمانت دیتی ہےتوایک ریڈی میٹ FIR تیار ہوتی ہےعدلیہ کے فیصلےنامنظور تھانوں میں اذیت گھروں میں بھوک آگےکھائی اورپیچھے گھڑاہےسپریم کورٹ کا گھیراؤکبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کاایجنڈاہےملک سیاسی معاشی اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا IMFسےچھٹی دوستو سے کٹی ہو گئی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 18, 2023
پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھے 2 ٹوئٹر پیغامات دینے تھے لیکن میرےلوگوں کوغیرقانونی طورپرگھروں سے اٹھا لیاہے دیکھنا ہےکہ انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہیں یانہیں۔
16جون تک آر یا پار ہو جائےگا 4مرے کی لال حویلی کا کیس بھی ہنگامی طور پر آج لگا دیا ہے بکنے اور بکنے والوں کاجمہ بازار لگا دیاگیاہے جب تک گرفتار نہیں ہوتاوڈیو ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشیش جاری رکھوں گا اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ اورانشاءاللہ عدلیہ آئین وقانون جیتےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 18, 2023