ارشد شریف کے بعد سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کی باری ہے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ شیخ رشید احمد
دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے بعد سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کی باری ہے جبکہ  عوام شدید سیاسی طوفان کی زد میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری نے امریکا میں داکٹر سے ذہنی توازن ٹھیک نہیں کا سرٹیفکیٹ لیا، نواز شریف نے پلیٹ لیٹس کا سرٹیفکیٹ لندن سے لیا۔ میٹرک فیل قادر پٹیل کے ہاتھ 15 دن بعد عمران خان کے پیشاب کی رپورٹ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 علی زیدی نے بھی تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ قادر پٹیل کو پیشاب رپورٹ میں پتہ چلا کہ جو سارے جہان سے لڑ رہا ہے، وہ دماغی طور پر مضبوط نہیں۔ جو سیاسی کچرا پارٹی چھوڑ رہا ہے، وہ کوڑے کے کس ڈرم میں ڈالا جائے گا، اس کا فیصلہ جون میں ہوجائے گا۔ 2 کچرے کے ڈرم کی پارٹیاں بنائی جائیں گی۔

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جب ضرورت پڑی تو دوسری ڈرم پارٹی کو پہلے ڈرم میں ڈمپ کردیا جائے گا۔ کم و بیش 100 وزیر اور مشیر اتنے مقبول ہیں کہ جس چینل پر آتے ہیں، اس کی ریٹنگ صفر ہوجاتی ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ نے پاکستان آ کر سمجھایا اور سعودی عرب والوں نے وہاں سے پیغام بھجوایا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ دونوں ممالک کے سمجھانے کے باوجود میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے۔ نہ سندھ میں سیلاب متاثرین کو پیسے بانٹے نہ پنجاب میں 18 لاکھ کے تھیلے غریب کو دئیے، ارشد شریف کے بعد سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کی باری ہے۔ یہ جمہوریت جس کی نمو صفر ہے۔

Related Posts