پی ٹی آئی چھوڑنے والے پہلے بھی کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے پہلے بھی کئی پارٹیاں بدل چکے ہیں، ادارے ملک میں افواہوں کا سدِ باب کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ ادارے ملک میں پھیلنے والی افواہوں کا سدِ باب کریں۔ ہر افواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے۔ مسلمان نماز میں شہادت کی دعا مانگتا ہے جو خوش نصیب کا مقدر بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین سے بدسلوکی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، نگراں حکومت 

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پارٹیاں چھڑوانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں۔ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی، وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں۔ نواز شریف خود تحریکِ استقلال اصغر خان رابطہ کمیٹی کے ممبر تھے۔

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کے بارے میں اعجاز الحق کا تبصرہ ہی کافی ہے۔ بمپر کراپس کہنے والے گندم خریداری کی 30 لاکھ ٹن شارٹ فال بتا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جارہا ہے۔ ملک سرحدوں سے نہیں، اندر سے ٹوٹتے ہیں۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔

Related Posts