جو عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتے تھے، ان پر دیوار ہی گر گئی۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید
آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتے تھے، ان پر دیوار ہی گر گئی ہے۔ 560 نشستوں پر انتخابات ہونے والے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 560 سے زائد نشستوں پر انتخابات ملکی سیاست کے درودیوار ہلا دیں گے، جو کہتے تھے کہ وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا، ان کو منہ کی کھانی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہنا چاہئے۔فواد چوہدری

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اکیلے عمران خان نے سارے سیاستدانوں کو چت کردیا۔ اپنے آپ کو گرو سمجھنے والے عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتے تھے، وہی دیوار ان پر گر گئی۔ الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں اور نواز شریف کو بلایا جائے۔ وہ نیو ائیر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کردیں۔ پاکستان آجائیں۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کے پی کے میں دو تہائی اکثریت ہے۔ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ اس لیے تحریکِ عدم اعتماد نہیں آسکتی، نہ ہی گورنر راج لگ سکتا ہے۔ قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

 

Related Posts