فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا کی مراکش پر فتح، فرانس اور ارجنٹینا کے مابین فائنل میچ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی جبکہ 2 دفاعی چیمپینز فرانس اور ارجنٹینا کے مابین فائنل میچ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ آج ہوگا۔ دو دو بار کے دفاعی چیمپین ارجنٹینا اور فرانس کے مابین فائنل میچ آج ہوگا۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو تبدیل کیے جانے کا امکان

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی آج ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلیں گے جس پر ان کے فٹ بال کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔تیسری پوزیشن کیلئے کروشیا اور مراکش کے مابین دلچسپ مقابلہ گزشتہ شب ہوا۔

کروشیا نے مراکش کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ میچ کے پہلے ہی ہاف میں پہلے کروشیا نے 1 گول کیا جس کے جواب میں مراکشی ٹیم نے اگلے ہی کچھ لمحات میں گول کردیا۔

بعد ازاں کروشیا کی ٹیم نے کچھ دیر رک کر ایک بار پھر اٹیک کیا اور دوسرا گول بھی کر ڈالا جسے برابر کرنے کیلئے مراکشی ٹیم نے پہلے ہاف کے آخر تک اور پھر دوسرے ہاف کے تمام 45 منٹ تک مسلسل جدوجہد کی۔

کروشیا کے خلاف گول کرنے کیلئے مسلسل حملوں کے باوجود مراکش کے کھلاڑی کامیاب نہ ہوسکے اور تیسری پوزیشن کروشین ٹیم لے اڑی۔ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج شب 12 بجے نشر کیا جائے گا۔

Related Posts