راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران جو مرضی چال چل لیں، الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی۔ جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا، اس نے 35 استعفے منظور کرلیے۔
گورنر نے سمری پر دستخط کردئیے، کے پی کے اسمبلی تحلیل
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرکے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت بے نقاب کردی، جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ، اگر بر وقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بد نظمی اور معاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔
پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے اور حکومت نے 35 اراکین کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سے منظور کراکے خود کو مزید گندہ اور پراگندہ بنا دیا۔
عمران خان نےاسمبلیوں میں جانےکا نام لیا توان کےچھکےچھوٹ گئےاور حکومت نے35ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سےمنظور کراکےخود کومزید گندہ اورپراگندہ بنادیا ہےحکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہےکہ الیکشن کےسوا کوئی چارہ نہیں ہےجمعرات کولندن میں پریس کانفرنس سےخطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 18, 2023
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جو مرضی چال چل لیں، حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ جمعرات کو لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔