شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shazia Marri announces re-inclusion of names removed from BISP

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ترجمان پی پی پی پارلیمنٹرین شازیہ مری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے۔

انہوں نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ یہ کتنے بڑے طرم خان ہیں، گیدڑ بھبکیاں نہ ماریں اور دھمکیاں اپنے گھر میں سنبھال کر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو نہیں پتا کہ شیخ رشید حالات کو تبدیل ہوتا دیکھ کر کب پتلی گلی سے نکل جائیں۔

انہوں نے کہاکہ کم کرسیاں اور جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی کا بھانڈہ کیا پھوٹا، اب میڈیا کو کوریج کی اجازت ہی نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی پہلے سیاسی جماعت تھی نہ آج ہے، یہ چوں چوں کا باسی مربہ ہے۔

مزید پڑھیں: جس دن عمران خان رخصت ہوئے، جادو ٹونے کی داستانیں عام ہونگی۔حمزہ شہباز

شازیہ مری نے کہاکہ شیخ رشید کی سیاست آمروں کے بوٹ پالش کرنے سے شروع ہوکر سلیکٹڈ کی جوتیاں اٹھانے پر ختم ہوتی ہے۔

Related Posts