شیخ رشید کراچی روانہ، امن وامان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rashid called an emergency meeting on law and order situation

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید 2 روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے،وزیر داخلہ نے امن وامان کی صورتحال پر کراچی میں آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کراچی روانگی سے قبل اسلام آباد ائرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے جارہا ہوں مشن صرف امن ہے، کراچی میں امن امان کی صورتحال کا جائزہ لوں گا، کراچی سے واپسی پر وزیر اعظم نے امن و امان کی رپورٹ پیش کروں جن گا۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید اور مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات طے پا گئی

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی میں میری اہم ملاقاتیں طے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات ہوگی، ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور وفاق سے جڑے امور کا جائزہ لیا جائے گا گورنر سندھ سے ون آن ون ملاقات بھی دوپہر ایک بجے ہوگی۔

وزیر داخلہ نے امن وامان کی صورتحال پر کراچی میں آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،وزیر داخلہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہوگا،وزیر داخلہ کراچی اور سندھ میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔

Related Posts