وزارتِ داخلہ میں طویل مدت سے بیٹھے ہوئے افسران کو تبدیل کریں گے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ داخلہ میں 18، 18 سال سے بیٹھے ہوئے افسران کو تبدیل کریں گے۔شیخ رشید
وزارتِ داخلہ میں 18، 18 سال سے بیٹھے ہوئے افسران کو تبدیل کریں گے۔شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم وزارتِ داخلہ میں طویل مدت اور 18، 18 سال سے بیٹھے ہوئے افسران کو تبدیل کردیں گے  جبکہ پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے جلد کھلنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت کے ویزے پاکستانیوں کیلئے 10 سال سے بند تھے جو جلدی کھل جائیں گے۔ لانگ مارچ ملتوی کرکے پی ڈی ایم نے بہت اچھا فیصلہ کیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں سکون آگیا، پی ڈی ایم سے اسمبلی میں آنے کا کہوں گا۔ اپوزیشن اتحاد وزیرِ اعظم کو شکست نہیں دے سکتا جو ہیوی ویٹ رہنما ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے پہلے ہی قانون کا احترام کرنے کا کہا تھا۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم پاسپورٹ اور نادرا میں بھی 10، 10 سال سے تعینات افسران کو تبدیل کریں گے۔ ویزہ آن لائن کرنے سے کرپشن ختم ہوئی۔ موجودہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے 8 ارب کا رمضان پیکیج یا۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہمارے لیے سرِ فہرست ہے۔ پاکستان میں 2 نئے ڈیم بنانے جا رہے ہیں۔ ڈیم سے بجلی سستی اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ نے کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ نواز شریف نے پاسپورٹ ریڈی کرانا ہو تو ہم مختصر نوٹس پر کردیں گے۔ انہوں نے ملک کا کوئی کونہ نہیں چھوڑا جہاں 6 ماہ میں جلسہ نہ کیا گیا ہو۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کسی صورت پاکستان نہیں آسکتے، وزیرداخلہ شیخ رشید

Related Posts